رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے قم کے گورنر سے ملاقات میں کہا : آپ کے اقدامات اور عوام کے درمیان آپ کا حاضر رہنا اور اسی طرح اطرف حرم کے پرانے مکانات کی جدید تعمیر منصوبہ ، زائروں کے لئے شہرک بنانا ، صوبہ میں سرمایہ گزاری اور پیداواری منصوبہ آپ کی بلند ہمتی و زحمت کی نشانی ہے اور امید کرتا ہوں کہ صوبے کے حکام و ذمہ داروں کی کوشش سے یہ مسئلہ عملی طور پر انجام پائے گا ۔
انہوں نے لوگوں کی خدمت کے سلسلہ میں امام سجاد علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : سب لوگوں کو جاننا چاہیئے کہ عوام آپ سے سوال کرنے والی ہیں جن لوگوں نے اسلام و انقلاب کے لئے خون و شہید پیش کیا ہے اور انقلاب و نظام کے ساتھ کھڑے ہیں ؛ حکام کو ایسے لوگوں کو جواب دینا ہوگا ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے حکومت کے ترجمان کی طرف سے کچھ روز پہلے روزانہ اشیاء کی قیمتوں کو میڈیہ کے ذریعہ اعلان کرنے کے منصوبے تا کہ مہنگا فروشی کو کٹرول کیا جائے اس پر جلد سے جلد عمل کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : سب لوگوں کو چاہیئے کہ تعاون و اتحاد کے ذریعہ صرف عوام کی خدمت کی فکر میں ہوں اور الہی عنایات کے زیر سایہ معاشی جنگ اور پابندی کو صحیح سے ادارہ کر کے اس مشکلات کو حل کیا جائے ۔
مرجع تقلید نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصہ میں مقدس شہر قم کی منزلت و مقام کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : كریمه اهل بیت فاطمه معصومہ (س) کے روضہ مبارک کا اس شہر میں ہونا، کئی گنا محنت و کوشش کرنے کا سبب ہے اور جہاں تک ممکن ہے زائرین اور حرم کے اطراف میں خدمت کی جائے ۔
انہوں نے بیان کیا : اس بات پر توجہ کرتے ہوئے کہ قم انقلاب اسلامی کا ماخذ ہے یہ شہر کو تمام شہروں کے لئے ایک دینی و انقلابی نمونہ ہونا چاہیئے ۔